ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رانی مکرجی کی فلم نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) رانی مکرجی کی فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کا چہار سو چرچا ہے۔

اس فلم سے کنگ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہندی فلمی سلطنت کا بادشاہ ان کے سوا کوئی اور نہیں۔ دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں تاہم ناروے میں رہنے والے ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ بولی وڈ کی ’رانی ‘ رانی مکرجی کے دیوانے نکلے۔اس کا ثبوت ماضی کی مقبول ترین ہیروئن کی حالیہ فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ کی ناروے کے باکس آفس پر کارکردگی سے ملتا ہے۔رانی مکرجی کی فلم نے ناروے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’ رئیس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ کورونا کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔یوں رانی مکرجی نے بولی وڈ کنگ کو ناروے کے باکس آفس پرپچھاڑ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…