اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی ایکسپو سینٹر میں رمضان بچت ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے 8 تا 10 رمضان ہونے والی اس نمائش میں صارفین 30 سے 50 فیصد رعایت پر خریداری کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بدر ایکسپو سلوشنز کے تحت رمضان کے مہینے میں کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی

بچت ایکسپو 2023 کے بارے میں گورنر ہاس میں سیشن رکھا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش کے سلسلے میں منعقدہ سیشن میں مہنگائی کی وجہ سے عام طبقہ بالخصوص لوئر اور مڈل کلاس گھرانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائش کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔اس سیشن میں حکومتی شخصیات، کاروباری شخصیات ، ایف ایم سی جیز کے نمائندوں اور ملک بھر کی معروف برانڈز سمیت میڈیا ہاسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس سیشن کا مقصد بچت ایکسپو کے اغراض و مقاصد اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ برانڈز کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کی ترغیب دینا تھا۔ بچت ایکسپو میں صارفین 30 سے 50 فیصد کم نرخ پر خریداری کرسکیں گے۔بچت ایکسپو 2023 کراچی ایکسپو سینٹر میں 8 سے 10 رمضان المبارک (31 مارچ 2023 سے 2 اپریل 2023) منعقد ہوگی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ اس ایونٹ میں رعایتی قیمت پر اشیا و خدمات کی وسیع رینج فروخت کے لیے پیش کی جائیگی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام برانڈز پر زور دیا کہ ایک اچھے مقصد کے لیے ہونے والی اس نمائش میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کمیونٹی کی مدد کے کاموں میں برانڈز اور کمپنیاں اپنا حصہ ڈال سکیں۔یاد رہے کہ بچت ایکسپو کا انعقاد بدر ایکسپو سلوشنز کے تحت گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کے ایم سی سمیت جے ڈی سی فانڈیشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…