پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

الحمدللہ، اللہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے’ ثانیہ مرزا مدینہ منورہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عبادت میں مصروف

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( این این آئی) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے والدین، بہن اور بیٹے کے ہمراہ ان دنوں مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ سے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے عبادات کی قبولیت کی دعا کی ہے

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ مسجد نبوی کے صحن میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے احد کے مقام کا دورہ بھی کیا ہے۔ان تصاویر میں ثانیہ مرزا کے ساتھ بیٹے اذہان کے علاوہ ان کے والد، والدہ، بہن، بہنوئی اور بھانجی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تینوں خواتین نے مقدس مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیاہ عبایا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان تصاویر کے کیپشن میں سابقہ ٹینس اسٹار نے لکھا ہے کہ الحمدللہ، اللہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جن میں وہ مسجد نبوی کے صحن میں موجود ہیں اور عبایا کے لئے سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں، جبکہ اگلی انسٹا اسٹوری کے مطابق وہ کوہ احد کے مقام پر موجود ہیں جہاں متعدد کبوتروں کو زمین پر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ان کی آخری انسٹا اسٹوری میں ایک کیک کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ثانیہ مرزا کی تصویر بنی ہوئی ہے اور عمرہ مبارک لکھا ہوا ہے۔ یہ کیک ثانیہ مرزا کو اس ہوٹل کی جانب سے تحفے میں دیا گیا جہاں وہ رہائش پذیر تھیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مقامی ہوٹل اور ٹریول اینڈ ٹوئیر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…