پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کیا پنکی باجی کو ہیرے ،انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا ان کی چیخیں نکلتی تھیں؟،مریم اورنگزیب برس پڑیں

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا اور عمران خان کہتے ہیں ان کی بیوی ڈر گئی،بشریٰ بی بی نے ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ہوئے چیخیں نہیں ماریں۔عمران خان کے عدالت میں بیان پر

رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کہ کیا پنکی باجی(بشری بی بی) کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا اور ان کی چیخیں نکلتی تھیں؟۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی (عمران خان کی اہلیہ )تمہاری ڈر گئی؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا اس وقت شرم اور حیا کہاں تھی جب مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیا تھا، مریم کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اس وقت شرم کہاں تھی، شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے، فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی تھی؟۔عمران خان کے عدالت چھپ کر آنے کے بیان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں عدالت کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا کہ میری اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر میری غیر موجودگی میں پولیس نے میرے گھر پر حملہ کیا اور شیشے توڑ دیئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بشری بی بی پردہ کرتی ہیں، وہ شیشے کے پیچھے تھیں، جب شیشے توڑے گئے تو وہ ڈر گئیں اور انہوں نے چیخیں بھی ماری۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…