پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

داماد کی فتح کے 2 دن بعد سسر بھی فاتح کپتان بن گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل جیتنے کے 2دن بعد ان کے سسر شاہد آفریدی بھی فاتح کپتان بن گئے۔دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا گیا جو شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 147رنز بنائے جس کے بعد ایشیا لائنز نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس حوالے سے شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے ہوئے لکھا کہ قطر میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔یاد رہے کہ 18مارچ کو شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…