اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

مفت آٹے کا حصول زندگی اور موت کی جنگ بن گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023 |

پشاور/فیصل آباد(این این آئی)ملک میں مفت آٹے کا حصول زندگی اور موت کی جنگ بن گیا، فیصل آباد میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔پشاور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی عروج پر رہی، شہریوں نے فلار ملز کے دروازے توڑ دیے، ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔مفت آٹے کے حصول کے لیے حافظ آباد میں رش لگ گیا، دھکم پیل سے متعدد مرد اور خواتین زخمی ہوگئیں،

ہجوم کو ہٹانے کیلئے پولیس نے تشدد بھی کیا۔کمالیہ اور بہاولنگر میں بھی مفت آٹا لینے والوں کا رش لگ گیا۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا۔فیصل آباد میں مفت آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کی مشکلات برقرار رہیں، لمبی قطاراور طویل انتظار میں لوگ کھڑے، اس دوران ایک بزرگ شہری کی جان چلی گئی۔شہر میں مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹ پر سیکڑوں کی بجائے ہزاروں شہریوں کی آمد سے رش لگا ہوا ہے، جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مفت آٹے کا تھیلا لینے کیلئے آنے والے مرد و خواتین خوار ہو رہے ہیں۔لمبی قطاروں میں لگ کر کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد کبھی شناختی کارڈ کے بار کوڈ کا مسئلہ تو کبھی رجسٹریشن نہ ہونے اور کبھی مفت آٹے کیلئے نا اہل ہونے کے ایشوز پر شہری بغیر آٹا لیے مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔کلیم شہید پارک پوائنٹ پر مفت آٹا لینے کیلئے آنے والا 74 سالہ بزرگ طبیعت بگڑنے پر دم توڑ گیا۔ورثاء کے مطابق مفت آٹا تو نہیں ملا مگر جان چلی گئی، اس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد زبیر نے کہا کہ آٹے کی تقسیم میں کوئی بد نظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے گیٹ سے باہر ہوئی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئیصوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی فراہمی کے مراکز پر انتظامات بہتر بنائے جائیں۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اپنے شہروں میں سینٹرز کے دورے کریں اور درپیش مسائل موقع پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔انہوںنے کہاکہ بعض شہروں میں مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفت آٹے کے مراکز پر آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرز پر شہریوں کی تصدیق کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے اور تصدیق کے بعد شہریوں کو بلا تاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔پشاور کے علاقہ ناگمان میں نجی فلار ملز میں سرکاری مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بے نظمی پیش آئی۔

شہریوں نے متعلقہ فلار ملز کے دروازے توڑ دیے، محکمہ خوراک کے مطابق بے نظمی کے دوران ایک خاتون کا بازو ٹھوٹ گیا۔ضلعی انتظامیہ متعلقہ ملز میں منگل سے مفت آٹے کی تقسیم شروع کرنا چاہتی تھی۔آٹے کی تقسیم کے لیے تیار ہونے والی ایپ میں فنی خرابی کے باعث آٹے کی تقسیم (آج) بدھ تک ملتوی کردی گئی، جس پر آٹے کے انتظار میں بیٹھے شہری مشتعل ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…