اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی، فرنچائز کے سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے ٹرافی سی ای او عاطف رانا کو دی۔سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل 7کی ٹرافی کے

ساتھ پی ایس ایل 8کی ٹرافی سجا دی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا ہے کہ چار برس بری طرح ہارے اب چار سال جیتنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ گراس روٹ لیول پر جو کام کیا یہ اس کے ثمرات ہیں۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور کے 13میچز ہائوس فل رہے ہیں، لاہور قلندرز کے ٹکٹ آدھے گھنٹے میں بک جاتے ہیں۔سی او او ثمین رانا نے کہا کہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم نے ٹائٹل جیتا، جو کوئی اور ٹیم نہیں کر سکی وہ کام لاہور قلندرز نے کر دکھایا ہے، ہم نے لگاتار دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہی شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…