پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قمر جاوید باجوہ کے انٹرویوپر شیخ رشید کا بھی زور دار ردعمل آگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے انٹرویو کی باتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واحد آدمی ہوں جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سچ بولتا تھا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انٹرویو میں جو باتیں کی ہیں،

اس پر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں واحد آدمی ہوں جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سچ بولتا تھا۔شیخ رشید نے ایک اور بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی جبکہ عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام الیکشن سے فرار ہونے والی حکومت کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم 11 ماہ میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لوگ ان سے تنگ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم پاکستان کی بہتری اور شفاف الیکشن چاہتی ہے۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور لوگ اس پر یقین کر لیتے ہیں۔جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید سے متعلق کہا کہ وہ تو بالکل فارغ ہیں، زندگی میں بس 2 بار ان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ملاقات میں شیخ رشید نے مجھے کہا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی کچھ کریں۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید خود کو جی ایچ کیو کے قریب کہتے ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے، وہ ڈینگیں مارتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…