بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے قوم سے بڑا وعدہ کر لیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی نوجوان آبادی کو تعلیم ، روزگار اور مہارت کی تعلیم دینے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے، تبدیلی نوجوان نسل کو بہتر اور روشن مستقبل دینا ہے،ملک میں سیاسی عدم استحکام کی ضرورت ہے، اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہمیں اس ملک کو

سیاسی اور پالیسی سازی استحکام دینا ہو گا۔منگل کو وزیر اعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام با اختیار نوجوان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم ، روزگار اور مہارت کی تعلیم دینے کے مواقع دینے ہوں گے،2013 میں ملک دہشت گردی کی زد میں تھا ، کوئی بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے بحران پر قابو پایا،تھری ایز پر کام کیا ملک کو 2018 تک اپنے پاؤں پر کھڑا کیا،2018 میں 11 ہزار میگاواٹ قومی گریڈ میں شامل کی۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا۔ سی پیک کو کامیاب منصوبے دیئے،چین نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ 2017 میں امریکا ، برطانیہ اور دیگرممالک کے سفیر یہ پوچھتے تھے کہ کیسے ان کے ملکوں کی کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ تبدیلی کچھ کرکے دکھانے کا نام ہے۔ تبدیلی وہ چورن نہیں ہے جس کو نفرت کے کاغذ میں لپیٹ کر معاشرے میں نفرت پھیلائی جائے۔تبدیلی نوجوان نسل کو بہتر اور روشن مستقبل دینا ہے۔

بطور وزیر منصوبہ بندی اپنی نوجوان نسل کو معیشیت میں اپنا کردار اد کرنے اور ملکی ترقی میں حصہ دار بنانے کیلئے منصوبہ سازی کرنا میرا فرض ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں ملکی ترقی کو تہس نہس کر دیا گیا۔ ایک شخص کو سکھاتے سکھاتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ ملک کی معیشیت کی بنیادیں کھوکھلی کردی گئیں۔ 2022 میں حکومت لینے سے پہلے ہی وزیر خزانہ اعلان کر چکی تھی کہ

آخری سہ ماہی میں ریلیز کرنے کو کچھ نہیں خزانہ خالی ہے۔ ترقی کے منازل کو ایک سازش کے ذریعے کریش کیا گیا۔آج ہم پھر وعدہ کرتے ہیں کہ اس ملک کو دوبارہ ترقی کی منازل پر گامزن کریں گے۔ پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر ہمیں عزم کرنا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کریں گے۔ہمارے پاس نہ وسائل کی اور نہ ہی صلاحیتوں کی کمی ہے بس ہمیں ترقی کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی ضرورت ہے،اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہمیں اس ملک کو سیاسی اور پالیسی سازی استحکام دینا ہو گا۔ ہمیں پولرائزیشن کے زہر کو ختم کرنا ہوگا،کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ دوسرے کے نظریات پر اعتراض کریمگر اپنی پسند کو کسی پر نہیں ٹھونس سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی شناخت پاکستانی ہونا ہے،ایک دوسرے کو چھوٹا دکھانے سے دنیا میں عزت نہیں رہتی،

پاکستان کو وہی قیادت منزل مقصود تک پہنچا سکتی ہے جو قیادت، تقسیم اور انتشار کی سیاست سے دور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر یہ فرض ہے کہ کسی فیشن میں کسی پروپگنڈے میں کسی کے نظریات پر نہیں چلنا بلکہ اپنی سوچ سے ملک کے مستقبل کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں۔ نوجوان پاکستان کی معیشیت کا سوسائٹی کا مستقبل ہیں اور بین الاقوامی سطح پر شناخت دینے کا ذریعہ ہیں۔

نوجوانوں کے ذریعے ہی پاکستان دنیا میں پہچانا جائے گا۔ پاکستانی اپنی صلاحیتوں سے ملک کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ ٹاپ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں .نوجوان نسل سے التجا ہے کہ کسی کو موقع نہ دیں کہ وہ تعصب اور نفرت کو پروان چڑھنے دیں۔ نفرت کی بنا پر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے

ملک بھر میں 250 منی سپورٹ کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو نکھار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس پاکستان نالج کوریڈور منصوبے کے تحت پاکستان کے ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکا کی ٹاپ تعلیمی اداروں میں سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف اضلاع میں 21 جامعات کے سب کیمپس تشکیل دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…