پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

راجا ریاض نے شاہ محمود قریشی کو عمران خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا مشورہ دیدیا

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عمران خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا مشورہ دے دیا۔پریس کانفرنس کے دوران راجا ریاض نے شاہ محمود قریشی کو

فوری طور پر پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سی ای سی اجلاس میں تمام اراکین اور ایم این ایز کو بلائیں۔راجا ریاض نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سی ای سی اجلاس میں عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے فارغ کریں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں، شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کو اس دہشت گرد تنظیم سے الگ کریں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں ابھی تک تحریک انصاف میں ہوں، پی ٹی آئی کے بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔راجا ریاض نے کہا کہ ماضی میں کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں نہیں گیا، اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی ہونی چاہیے، مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…