پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی چیف جسٹس سے نہیں بلکہ کس سے ملاقات ہو ئی ہے ؟ پتہ چل گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی پر چیف جسٹس سے نہیں ان کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے،چیف جسٹس کو آئین کا تحفظ کرنا ہو گا، ہم تو ان سے صرف فریاد ہی کر سکتے ہیں۔مشتاق غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

اسد قیصر نے کہا کہ چیف جسٹس کو آئین کا تحفظ کرنا ہو گا، ہم تو ان سے صرف فریاد ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا کہ گورنر کا انتخابات کی تاریخ دینے سے تعلق نہیں، مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کبھی ایسی نگراں حکومت نہیں دیکھی، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ماورائے قانون اقدامات کا حساب لیں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشتاق غنی نے گورنر کے پی کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، 18جنوری کو کے پی اسمبلی تحلیل ہوئی، 62 دن بعد بھی گورنر ٹس سے مس نہیں ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ترکیہ میں زلزلے اور پاکستان میں بینظیر کی شہادت کے بعد بھی انتخابات ہوئے تھے، گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرے۔اس موقع پر مشتاق غنی نے کہا کہ گورنر کا کیا کام ہے کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے دیں؟ چیف ایگزیکٹو کا اختیار ہے کہ وہ امن و امان کی صورتِ حال دیکھے، گورنر اعلیٰ عدالت کا حکم نہیں مان رہے۔مشتاق غنی نے کہا کہ 90 دن کا مطلب 90 دن ہے، ایک گھنٹہ بھی اوپر نہیں، یہ 100 ارب کا آٹا فری دینا چاہ رہے ہیں تاہم انتخابات کرانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…