پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

زندگی کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے ، لارنس بشنوئی

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)گینگسٹر لارنس بشنوئی ، جو اس وقت قتل جیسے متعدد سنیگن الزامات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ

معافی مانگیں یا بْرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گینگ کے لیڈر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگر سلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سیکورٹی ہٹنے کے ساتھ ہی ان کا قتل کردوں گا۔مذکورہ بالا انٹرویو میں بشنوئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان کو چار پانچ سال سے مارنا چاہتے ہیں۔ بشنوئی نے سلمان خان کو مغرور بھی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا بھی سلمان خان جیسا ہی تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…