جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

چوہدری سرور کو بڑا عہدہ مل گیا

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس میں چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر اور چوہدری شافع حسین کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیاجبکہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 50 سال سیاسی سفر کے ہو گئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے،سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں،ملک جلاو، گھیرائو کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اتوار کو جار ی اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں طارق بشیر چیمہ،چوہدری سالک حسین، مسز فرخ خان،طارق حسن،رضوان صادق،دلفرازخان سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی راہنماؤں نے شرکت کی ۔صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر ،چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مصطفیٰ ملک نے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیاگیاکہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔ مرکزی جنرل کوننسل نے ڈیڑھ سو ارکین سنٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے،چوہدری سالک حسین مرکزی سینئر نائب صدر، مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ 50 سال سیاسی سفر کے ہو گئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے،سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں،ملک جلاو، گھیرائو کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی راہنماؤں کے پاس جانے کے لیے تیار ہوں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان ، ڈیپریشن اور مایوسی بڑھ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے ،

تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں ۔ چوہدری سرور نے کہاکہ مسلم لیگ کی طرف دے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چوہدری شجاعت اور پوری جماعت کا شکرگزار ہوں۔انہوںنے کہاکہ سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کلیدی کامیابی حاصل کرے گی، 5 سالوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ ملک ترقی کر رہا،

سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا،سابقہ حکومت میں وزیر نہیں رہنا چاہتا تھا، چوہدری صاحب کے حکم کی تعمیل کی۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی مہنگائی میں پس رہا، ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری بننا اعزاز ہے، پارٹی کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے،کارکنوں پر فخر ہے، حقیقی کارکنان کو عزت دیں گے

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،روایتی سیاست نہیں کریں گے، ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواں ہیں۔مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…