اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی کابینہ کی جانب سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی ہوں گی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں بھی ملیں گی۔اس کے علاوہ دو ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر ماہانہ پیٹرول بھی ملے گا۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی اس عہدے پر تقرری کی تھی، انہوں نے 6 مارچ کو ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری
-
ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی 14سالہ طالبہ 4 دن بعد مردہ حالت میں برآمد
-
پی ایس ایل، ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار
-
پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت کا آغاز
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت ملنے لگی،101بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل
-
سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
-
روز جیتی اور مرتی ہوں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک انصاف نہیں ملا، ٹک ٹاکر ثنا کی والدہ آبدیدہ
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
امریکی حکام نے کب کب پاکستان کے دورے کیے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
-
امریکا نے سابق ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا
-
مٹی کا تیل بھی سستا ہو گیا، نئی قیمت جاری
-
14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار



















































