جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کا اسلام آباد کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیدیا،مستحق خاندان آٹے کا تحفہ 18 مارچ 2023 سے حاصل کر سکیں گے،مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے،

مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہو گا،انتظار کی زحمت سے بچنے کے لئے مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹیکے حصول کے حوالے سے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جائے گا. وہ خاندان جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور جس کا پاورٹی سکور (PMT) 60 یا اس سے کم ہے وہ 18 مارچ 2023 سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. رجسٹرڈ خاندان ایک مہینے کے دوران 30 کلو آٹا حاصل کر سکے گا. مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے.مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹے کے حصول کے حوالے سیاپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں. اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے ٹال فری نمبر 0800-05590 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے

انہوں نے ہدایت دی کہ آٹے کی فراہمی کے وقت عوام کو طویل قطار کی زحمت سے بچانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری, چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…