بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار، پاکستان اور بھارت کی پوزیشن واضح ہو گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی ویب سایٹ نے پاکستانی فوج کو دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج قرار دیا ہے۔اس سے قبل ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی

تاہم رواں سال اس کی رینکنگ میں دو درجے کی بہتری ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور 2006 سے ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ شائع کر رہا ہے اور ہر سال، یہ جنگ سازی کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تمام ممالک کی فوجوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔یہ 60 سے زیادہ عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد ہر ملک کو پاور انڈیکس اسکور فراہم کرتا ہے۔ پاور انڈیکس کی قدر جتنی کم ہوگی، ملک کی لڑنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔پاکستان 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے زیادہ طاقت ور اور باصلاحیت فوج رکھتا ہے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ دوسرے پر روس تیسرے پر چین جب کہ بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچواں نمبر جنوبی کوریا اور چھٹا برطانیہ کو دیا گیا ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…