کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی۔افغان میڈیا کے مطابق پروان صوبے کے درزیوں کو طالبان نے خواتین کے کپڑے نہ سینے کا حکم دیا ہے۔ درزیوں کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کی جانب سے یہ حکم زبانی دیا گیا ہے۔ ان احکامات سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب مقامی طالبان حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انہیں خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں روکا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور پارکوں میں جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔
طالبان نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار



















































