جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

صورتحال بہت خراب؟ یاسمین راشد اور صدرعارف علوی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے صدر عارف علوی سے کہا کہ سر یہاں پر صورتحال بہت خراب ہے،

ہمارے ورکرز نے پیٹرول بم پھینکنا شروع کردئیے ہیں۔اس سے پہلے کہ خون خرابا ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔یاسمین راشد کی بات پر صدر عارف علوی نے کہا کہ میں نے بات کرلی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کرلیتا ہوں عمران خان سے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورتحال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے، کچھ پولیس والے مرجائیں گے۔یاسمین راشد نے کہا کہ میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں کہ give in، باقی آپ کی مرضی۔انہوں نے کہا کہ ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے، میں تو باہر ہوں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں۔اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ آپ شاہ صاحب سے بھی بات کرلیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…