بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے کام کررہا ہوں ،عمران خان کا غیر ملکی چینل کو انٹرویو

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں ذہنی طور پر تیار ہوں کہ مجھے  گرفتار کیا جا سکتا ہے،مجھ پر توشہ خانہ کا من گھڑت کیس کرا کر اب یہ عدالت میں کیس لڑ بھی نہیں رہے، مجھ پر اب تک 80 مقدمات بنا دیے گئے، چند ماہ میں میرے خلاف مقدمات کی بھر مار کر دی گئی، مجھ پر غداری، قتل، دہشت گردی

اور توہین مذہب کے مقدمے بنا دیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ عدالت سے 18 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہوں اور پولیس مجھے گرفتار کرنے 4 روز پہلے ہی پہنچ گئی، 18 مارچ سے پہلے پولیس کیسے وارنٹ لے کر آ سکتی ہے؟۔میں ذہنی طور پر تیار ہوں کہ میری گرفتاری ہو سکتی ہے، رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے جیسے میں کوئی بڑا دہشتگرد ہوں، صبح تک کا انتظار کر رہے ہیں پھر وکلا عدالت میں وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کریں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر توشہ خانہ کا من گھڑت کیس کر اب یہ عدالت میں کیس لڑ بھی نہیں رہے، مجھ پر اب تک 80 مقدمات بنا دیے گئے، چند ماہ میں میرے خلاف مقدمات کی بھر مار کر دی گئی، مجھ پر غداری، قتل، دہشت گردی اور توہین مذہب کے مقدمے بنا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے کہیں گے کہ تمام مقدمات یکجا کر کے محفوظ جگہ پر سنے جائیں۔ سابق بھارتی وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے خلاف مقدمے یکجا ہوئے۔

ان کی جان کو خطرہ تھا ایسا ہی خطرہ مجھے بھی ہے۔ ان پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔عمران خان نے کہا کہ حال ہی میں دو بار عدالت میں پیش ہوا جہاں سکیورٹی نہیں تھی۔ حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ کیسز یکجا کریں یا ویڈیو لنک سے پیشی کرائیں۔ مجھے گولی مارنے والا جیل میں ہے جس کی ویڈیو لنک سے پیشی ہو رہی ہے۔

میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے عدالت پیش ہونے کا کہا جاتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ مجھے الیکشن مہم سے دور رکھنے کیلیے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔شروع میں لگا کہ ہماری حکومت کو گرانے کی سازش امریکا نے کی لیکن آگے جا کر معلوم ہوا کہ یہ ساری سازش سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…