ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ

کراچی پولیس آفس( کے پی او)پرحملے کی ریکی8 ماہ قبل اورمنصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی تھی۔ اتواراورپیر کی درمیانی شب منگھو پیرمائی گاڑی مزار کے قریب سی ٹی ڈی سول لائن اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں گرفتار دہشت گردوں کے سہولت کاروں عبدالعزیزاورمہران نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق عبدالعزیزاورمہران مبینہ طورپردہشتگردوں کی گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آئے تھے اورسہولت کاروں نے دہشتگردوں کوکے پی او پہنچانے اورداخل ہونے میں مدد کی تھی۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کراچی پولیس آفس پرحملے کے دوران مارے گئے تیسرے دہشتگرد کی بھی شناخت یاسرکے نام سے کی گئی ہے مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ افغانستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے یاسرکا شناختی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…