پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب انتخابات، نواز شریف نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پارٹی قائد نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے اور نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف

نے پارٹی صدر و وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ نواز شریف نے شہباز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی ہدایت کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبے بھر کے امیدواروں کے چنائو کے حوالے سے اپنی سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حتمی امیدواروں کا چنائو پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی خود صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…