ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کا بڑا بینک ڈیفالٹ کر گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر جوبائیڈن نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سلیکون ویلی بینک کے ڈیفالٹ کرنے کے باوجود ان کی رقم محفوط ہے اور اسے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلیکون ویلی بینک کے ڈیفالٹ کرجانے سے

امریکی بینکنگ سیکٹر کے متعلق شکوک و شبہات اور خدشات جنم لے رہے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ اور اقتصادی کونسل سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک کے بحران سے نمٹنے کے لیے مل جل کر سخت محنت کر رہے ہیں۔صدر جوبائیڈن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ان کی رقم کی ضمانت ملے گی اور ہم ذمہ داروں کا پیچھا بھی کریں گے، امریکی عوام اور کمپنیاں اس بات پر اعتماد کر سکتی ہیں کہ ان کے بینک ڈپازٹس موجود ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر دستیاب بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ سلیکون ویلی بینک کا صدر دفتر سانتا کلارا کیلیفورنیا میں واقع ہے اور 209 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ یہ 16 واں سب سے بڑا امریکی بینک ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلیکون ویلی بینک جس کی زیادہ تر توجہ ٹیکنالوجی کے شعبے پر مرکوز تھیں، کے ڈیفالٹ کرجانے سے ان خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ بحران دیگر بینکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔اقتصادی و معاشی ماہرین کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کہ

یہ سلسلہ ماضی کے بینکنگ بحران کی طرح ایک مرتبہ پھر معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بڑھ کر امریکہ کے بعد ایشیا اور یورپ کی منڈیوں تک میں بھی پھیل سکتا ہے۔واضح رہے کہ 2008 میں پیدا ہونے والے بحران کے بعد بینکنگ سیکٹر میں کچھ نئے قواعد و ضوابط متعارف کرائے گئے تھے،

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ان میں جزوی ترامیم کی گئی تھیں، وہ آنے والے دنوں میں ایک مرتبہ پھر دوہرائے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ڈوڈ فرینک ایکٹ میں کی جانے والی ریپبلکن تبدیلیوں نے بینکوں کے رسک کی حد کو 50 بلین ڈالرز سے بڑھا کر 250 بلین ڈالرز کردیا تھا۔

ڈیفالٹ کرنے والے سلیکون ویلی بینک کے پاس گزشتہ سال کے آخر میں 209 بلین ڈالرز کے اثاثے موجود تھے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے پیدا شدہ بحران اور افراتفری کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے اور بڑے بینکوں کی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ بھی کیا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آئندہ اس قسم کا مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…