جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت کی سینچری مکمل ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ جبکہ کمر توڑ مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت نے مزید ریلیف دینے کے بجائے پہلے سے دیے جانے والے ریلیف میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کٹوتی کے ساتھ رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ رواں سال ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، تاہم حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو رمضان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رمضان پیکیج میں 3 ارب 28 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر 4 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال پی ٹی آئی حکومت نے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا تھا، اس سال رمضان ریلیف پیکیج ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر مشتمل ہو گا، پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی، چائے پر 100، 100 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، آٹے پر فی کلو 51 روپے 92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی، چینی، دودھ اور مشروبات پر 30، 30 روپے سبسڈی ہو گی۔بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے کی سبسڈی ہو گی۔

رمضان پیکیج کے تحت دالوں، چاول پر 20، 20 روپے کی سبسڈی ہوگی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کے سوا آٹے پر فی کلو 27 روپے 12 پیسے کی سبسڈی ہو گی، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے کی سبسڈی ہو گی، دالوں اور چاول پر فی کلو 20، 20 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ گھی 25، بیسن اور کھجور پر 50، 50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں 3 ارب 84 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں ایک ارب 15 کروڑ 25 لاکھ روپے جبکہ رمضان پیکیج کی مہم کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…