کراچی (آئی این پی )بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت ناسازی پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی، پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی، سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، 60 سالہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ایئر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔
بھارتی طیارے میں مسافر انتقال کر گیا، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے؟کیپٹن (ر)صفدر نے بتا دیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
’نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر آتا رہا‘، سوارا بھاسکر کا اہم انکشاف
-
لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا
-
پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں



















































