منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

آسکر ایوارڈز، 60 سال میں پہلی مرتبہ قالین کا سرخ رنگ تبدیل

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

نیویارک(این این آئی)گزشتہ برسوں میں آسکر کے بارے میں بہت کچھ بدل گیا ہے لیکن گزشتہ چھ دہائیوں میں ایک چیز جو نہیں بدلی وہ سرخ قالین تھا۔ یہ قالین اگرچہ تبدیل ہوتا رہتا تاہم اس کا رنگ سرخ ہی رہتا تھا۔تاہم ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر کے باہر کارکنوں نے دھندلا ہوا خاکستری قالین نکالا اور اسے بچھا دیا۔

اتوار 12 مارچ کو لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی جمی کیمل کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی ایم ٹی وقت کے مطابق پیر صبح 5 بجے تقریب کا آغاز ہوگا۔جمی کیمل نے کہا کہ میرے خیال میں سرخ قالین کے بجائے شیمپین قالین کا انتخاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے پراعتماد ہیں کہ کوئی خونریزی نہیں ہوگی۔ رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا تھا۔آسکر ریڈ کارپٹ کی تاریخ 1961 سے شروع ہوتی ہے۔ جس نے 33ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب دیکھی۔ اس محفل میں بلی وائلڈر کی فلم دی اپارٹمنٹ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا تھا۔ برٹ لنکاسٹر اور الزبتھ ٹیلر نے بہترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ اس تقریب کی میزبانی باب ہوپ نے کی تھی۔عوام نے 1966 تک ٹیلی ویژن پر ریڈ کارپٹ نہیں دیکھا تھا۔ 1966 میں اکیڈمی ایوارڈز پہلی مرتبہ رنگین ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے تو ٹی وی ناظرین نے بھی قالین کے سرخ رنگ کی پہنچان کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…