منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

کراچی، جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ کی گفتگو سامنے آ گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں گزشتہ روز پرندہ ٹکرانے والی غیرملکی پرواز کے کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو کی ریڈیو کمیونی کیشن سامنے آگئی۔جمعہ کی صبح 10بجکر 8 منٹ پر جہاز کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی تھی۔کپتان نے کہا کہ طیارے کے دائیں انجن سے

ٹیک آف کے دوران ہی پرندہ ٹکرایا۔کپتان نے اپنی گفتگو کے دوران درخواست کی کہ انجن کام نہیں کر رہا، ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے چھوٹا روٹ دیا جائے۔اے ٹی سی کنٹرولر نے جہاز کے کپتان سے کہا کہ آپ رن وے نمبر 25L پر لینڈ کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے غیرملکی پرواز کے طیارے کے دائیں انجن نے کام چھوڑ دیا تھا۔ایئرلائن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کپتان نے بائیں انجن سے طیارے کو مہارت سے لینڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی درخواست پر کم روٹ دے کر لینڈنگ کے لیے کپتان کی معاونت کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے دائیں انجن کے 3 بلیڈز ٹوٹ چکے تھے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور کر کے اسے دبئی روانہ کردیا گیا ہے۔  کراچی میں گزشتہ روز پرندہ ٹکرانے والی غیرملکی پرواز کے کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو کی ریڈیو کمیونی کیشن سامنے آگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…