قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلانا ضروری ہے ، نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

11  مارچ‬‮  2023

لند ن ( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے۔

ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائوں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی ، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی ، نواز شریف نے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں ، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریم نواز کیساتھ انتخابی مہم میں سب رہنما بھرپور شرکت اور تعاون کریں ۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے، عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں ۔قائد مسلم لیگ (ن) کامزید کہنا تھاکہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…