جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں ہولی مسلم خواتین کیلئے بھیانک خواب بن گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلئے بھیانک خواب بنا دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایک اور ویڈیو میں رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے تو حراساں کیا جاتا ہے بعد ازاں ان پر بھی زبردستی رنگ ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد رکشہ ڈرائیور فوری طور پر اپنا رکشہ وہاں سے نکال لیتا ہے۔ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس کی موجودگی میں ہندوانتہاپسندوں کا ہجوم اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھرا کر تارہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود پولیس اہلکار انتہاپسندوں کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…