اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

مصر میں گھوڑے کا گوشت فروخت کرنیوالاپاکستانی گرفتار

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )مصر میں گھوڑے کا گوشت فروخت کرنیوالاپاکستانی گرفتارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز الدقھلیہ گورنری میں گھوڑے کا گوشت فروخت کرنے والے ایک پاکستانی کوگرفتارکرلیاگیا۔

ادھر مصری صحافی تامر امین نے اپنے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گھوڑے اور گدھے کا گوشت دیگر ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے اور کھایا جاتا ہے تو ہم مصری ان کا گوشت کیوں نہیں کھاتے؟تامر امین نے اس سلسلے میں موقف اپنایا کہ گھوڑے کا گوشت انتہائی صحت بخش و محفوظ ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں مہنگا کھانا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گھوڑے کا گوشت سب سے مہنگے کھانوں میں شامل ہے۔مصری صحافی کے اس متنازعہ بیان پر جامع الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا کہ مسلم فقہا کا اس بات پر اجماع ہے کہ انسان کے لیے خچر اور گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے۔ڈاکٹر احمد کریمہ نے اس حوالے سے اپنے ٹی وی نشریاتی بیان میں بتایا کہ گدھے اور خچر جیسی مخلوق کا گوشت کھانے کی حتمی ممانعت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فقہا نے کتے، بلیوں، شیروں اور بھیڑیوں جیسے شکار کرنے والے ہر جانور کا گوشت بھی کھانے سے منع کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…