جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی اداروں کا الیکشن کمیشن کو انتخابات نہ کروانے کا مشورہ

datetime 10  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)کے پی کے اور پنجاب میں الیکشن کیلئے ماحول سازگار نہیں ۔آئی ایس آئی، آئی بی اور سی ٹی ڈی نے حملوں کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات نہ کرانے کا مشورہ دے دیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا نے

انتخابات کیلئے ساڑھے 3لاکھ اضافی نفری مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، الیکشن کمیشن نے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں صوبوں کے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی۔حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2 لاکھ97 ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار درکار ہوں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں 56ہزار مزید نفری درکار ہوگی۔بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دونوں صوبوں میں تقریبا 67ہزار پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں تقریبا 52ہزار جبکہ کے پی میں 15ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ دیگر ادروں کے سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…