جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

datetime 10  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے پیمرا حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے

توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا، پیمرا قوانین کے تحت بھی عدالتی بھگوڑوں کی لائیو نشریات پرپابندی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیمرا نے قانون کے تحت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کے حکم نامے کے باوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کا سلسلہ جاری ہے، نوازشریف کی لائیو نشریات دکھانا قوانین اور پیمرا کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی پر عملدرآمد کا حکم صادر کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…