پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

عدالت کا فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف

پریس کانفرنس کرنے کے معاملے پر درخواست کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے خطاب میں اعلی عدلیہ کے ججز مخالف بیان بازی کی، انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلی عدلیہ کو اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی۔موقف اپنایا گیا کہ فوادچوہدری کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔تاہم بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…