منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں شبِ برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کااہتمام

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)ملک بھر میں شبِ برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،مساجد اور گھروں میں ذکر واذکار کی محفلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں للہ تعالی کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شبِ برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔مساجد اور گھروں میں ذکر واذکار کی محفلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔یوں توشعبان المعظم کا سارا مہینہ برکت والا ہے لیکن شعبان المعظم کی 15 ویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی رات اور برات کے معنی چھٹکارے کے ہیں، روایات میں ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی اپنی مخلوق پرخصوصی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔عرب قبائل میں سے سب سے زیادہ بکریاں پالنے والا قبیلہ بنو کلب تھا، اس رات میں اللہ رب العزت قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات، عروج و زوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت و حیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔اسی مناسبت سے عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جس میں للہ تعالی کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس کے علاوہ لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…