پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرقرار

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گیلپ پاکستان نے فروری 2023کے پہلے 20روز میں کئے گئے قومی نمائندہ سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرہیں۔گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی اورمعاشی عدم استحکام کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے، کیونکہ 62فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بجائے

پی ڈی ایم ہے۔ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی یا ان کے گھر کے کسی فرد کی ملازمت جاچکی ہے۔سروے کے مطابق اگرایماندار سیاسی ارکان اورٹیکنوکریٹس پرمشتمل کوئی نئی پارٹی بنائی جاتی تو 53فیصد لوگ اپنی موجودہ پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی کو ووٹ دیتے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں خاص کمی نہیں آئی، گیلپ سروے کے مطابق 61فیصد پاکستانی ان کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔دوسرے نمبر پرنواز شریف اور بلاول بھٹو مقبولیت کے پیمانے پر برابراترے۔ 36فیصد پاکستانی ان دونوں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں،جہاں بلاول بھٹو زرداری مقبولیت میں مریم نواز سے آگے ہیں وہیں آصف زرداری مقبولیت کے گراف میں سب سے نیچے ہیں ، سروے کے مطابق پنجاب میں عوام کی اکثریت آصف زرداری کوپسند نہیں کرتی۔سروے کے مطابق 61فیصد پاکستانیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے 91فیصد ووٹر کی بھی یہی خواہش ہے کہ نواز شریف ان کے درمیان موجود ہوں۔سروے میں چاروں صوبوں، شہری اور شہری علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریبا 2000لوگوں سے جوابات پوچھے گئے تھے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…