جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائشگاہ پر عدالتی نوٹس وصول کرا دیا، اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچ گئے، کارکنان نوٹس کی تعمیل کرانے کے لئے آنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیراؤ کر کے نعرے لگاتے رہے

جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اورپنجاب پولیس کے اہلکار کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں پر دھرنا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ پولیس میں عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایس پی حسین طاہر کی قیادت میں زمان پارک پہنچے تاہم انہیں آگے جانے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع پر شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، مسرت چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی اور مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی زمان پارک پہنچ گئی۔ کئی کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جو عمران تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے۔ اسلام آباد پولیس کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس کے جوان بھی ان کے ہمراہ پہنچے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیراؤ کر کے شدید نعرے بازی کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی کے رہنما او رپنجاب پولیس کے جوان نعرے بازی کرنے والے کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس کو انتہائی مشکل سے عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر لے جایا گیا تاہم عمران خان کمرے میں موجود نہ تھے، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وکلاء کی جانب سے نوٹس وصول کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر دھرنا دیدیااور نعرے بازی کرتے رہے۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچی۔پنجاب حکومت اسلام آباد پولیس کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…