جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایک جج کو پیسے دیے گئے وہ پیسے جج کے بیٹے نے وصول کیے محمد خان بھٹی کا اعترافی بیانات پر مبنی ویڈیوکا انکشاف

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی پرویز الہی اور مونس الہی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔محمد خان نے اپنے اعترافی بیانات پر مبنی وڈیو ریکارڈ کروا دی ہوئی ہے اس ویڈیو میں ایک جج کا ذکر ہے جن کو پیسے دیے گئے وہ پیسے جج کے بیٹے نے وصول کیے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے  آن لائن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف اپنا اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔محمد خان بھٹی نے سی آر پی سی کے سیکشن 164 کے تحت اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ انہوں نے زیرالتواء مقدمات ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کے پاس اس کا آڈیو ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔یہ معلومات فرائیڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو ایران جانے کی کوشش میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان سے گرفتار ہونیوالے سابقہ پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی کا کوئٹہ میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظورکر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا۔متعلقہ جج سے راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا اور اس ضمن میں چار رکنی ٹیم ان کو کوئٹہ سے پنجاب لانے کے لئے روانہ ہو گئی ہے

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…