ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سِوا لاؤڈسپیکر کے ہرقسم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اور سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے میں فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں امن کا ایک جامع ڈیجیٹل حصار قائم کر دیا گیا ہے جس کے بعد کسی کو بھی نفرت، اشتعال یا فتنہ انگیزی کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے علاوہ کسی بھی مقصد کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، جب کہ اشتعال انگیز تقاریر یا مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں کسی بھی مذہبی جماعت پر پابندی نہیں، البتہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی تنظیموں کو حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کے وظائف کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اس مقصد کے لیے صوبے بھر کی مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ شروع کر دی گئی ہے تاکہ آئمہ کرام کے اندراج اور وظائف کے اجراء کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

مزید برآں، مساجد کی تزئین و آرائش، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور اطراف کی سڑکوں کو صاف رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی معاونت یا پناہ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جب کہ سوشل میڈیا پر نفرت یا جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے شہریوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پنجاب کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا — کسی کو بھی صوبے کو انتشار یا فساد کی نذر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…