پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی اور ڈالر کے بڑھتے ریٹ کے خلاف پھٹ پڑے اور نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، ملک ڈیفالٹ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں، اسحاق ڈار میڈیا کے سامنے نہیں آتے،

عائشہ غوث پاشا چھٹی پر ہیں اور وزیراعظم معیشت پر بات نہیں کرسکتے۔اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوبارا ہماری معیشت کریش کر گئی ہے، ہم پچھلے 11 ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی،اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کیلئے بہت محنت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو پچھلے گیارہ ماہ میں تباہی آئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات میں بھی نہیں ہوا،اس وقت ڈالر کا ریٹ 278 تک پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں 310 تک پہنچ گیا،آئی ایم ایف پروگرام کا کیا بنا کسی کو کچھ پتہ نہیں؟ملک کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟،پچھلے 11 ماہ میں 62 فیصد روپے نے اپنی قدر کھوئی۔ سابق وزیر نے کہاکہ وزیر خزانہ ٹی وی پر آتے نہیں ہیں،عائشہ غوث پاشا 3 ہفتے سے چھٹی پر ہیں،وزیر اعظم معیشت پر بات نہیں کرتے،ہمارا ڈیفالٹ ریٹ سری لنکا کے قریب پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 5500 ارب روپے ہم نے مقامی قرضوں پر سود ادا کرنا ہے،7500 روپے کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا گیا ہے،7500 میں سے 5500 ارب تو صرف سود ادا کرنا ہے،ملک میں ہنگامی حالات ہیں،مارکیٹ بے چینی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار پہلے بھی معیشت تباہ کرچکے ہیں،اس حکومت کو اقتدار میں رکھنے کے لیے لوگوں کو اٹھایا گیا،لوگوں کو ننگا کیا گیا،

اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کیلئے سب اداروں کو تباہ کیا گیا،الیکشن کمیشن اور ایف آئی اے کو سیاسی ادارہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے آفتاب سلطان پر دباؤ ڈالا گیا،سپریم کورٹ تک کو نہیں چھوڑا جارہا ہے،یہ سب صرف عمران خان کے خوف میں کیا جارہا ہے،ملک دیوالیہ ہونے سے بھی آگے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوٹے بنائے گئے، جعلی کیس بنائے گئے، 80 سال کے لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…