جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب، اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب، اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

پیرس(این این آئی) بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلہ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روتیلا نے اپنی پْرتعیش سالگرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔اس تقریب کو ہیلیم کے غباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا۔ نیلے رنگ کے مڈی ڈریس جس میں شیشے جڑے تھے۔ ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکار و اداکارائوں نے سال گرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…