پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کم کیلوری والی مصنوعی مٹھاس دل کا دورہ اورفالج کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ایک نئی تحقیق سے پتاچلا ہے کہ تیارشدہ کھانوں،شوگر فری پروڈکٹس اور ڈائٹ ڈرنکس میں پائی جانے والی مٹھاس سے لوگوں میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایریتھریٹول ایک قدرتی چینی الکحل ہے جو بہت سی سبزیوں اور پھلوں میں پایا جاتا ہے اور یہاں تک کہ انسانی جسم میں بھی کم مقدار تیار کیا جاتا ہے

لیکن یہ کھانے اور مشروبات میں مٹھاس کے طور پر بھی شامل کیا جاتا ہے اور عام طور پر چینی کے کم نقصان دہ متبادل کے طور پرخیال کیاجاتا ہے۔ایریتھریٹول چینی کے مقابلے میں قریبا 70 فی صدمیٹھا ہے جبکہ اس میں صرف چھے فی صد کیلوریز ہوتی ہیں ، جس سے یہ زیروکیلوری انرجی ڈرنکس جیسی غذائی مصنوعات کے لیے ایک مقبول انتخاب بن جاتا ہے۔جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تیارشدہ کھانوں (پروسیسڈ فوڈز)یا مشروبات میں شامل کی جانے والی مٹھاس کی زیادہ مقدارجسم میں خون کے لوتھڑے بننے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔امریکاکے کلیولینڈ کلینک کی ایک ٹیم نے ایک ہزار سے زیادہ ایسے افراد کے خون کا تجزیہ کیا جو دل کے خطرے کی تشخیص سے گزررہے تھے۔انھوں نے دریافت کیا کہ جن لوگوں میں ایریتھریٹول کی سطح بلند تھی ان میں اگلے تین سال میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ انھوں نے خون کے پلیٹلیٹس میں میٹھا شامل کیا توایریتھریٹول پلیٹلیٹس کے تیزی سے جمنے کا سبب بنے۔ پلیٹلیٹس خلیوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو خون کوبہنے سے روکنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔

اس مطالعہ کے آخری حصے میں محققین نے آٹھ صحت مند رضاکاروں کو 30 گرام ایریتھریٹول میٹھا مشروب دیا۔تجزیے سے پتا چلا کہ اگلے دو سے تین دنوں میں، شرکا کے خون میں ایریتھریٹول کی سطح اس حد سے زیادہ تھی جو جمنے کے خطرے کو بڑھانے کے لیے جانی جاتی ہے۔تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن کا کہنا تھا کہ اس تحقیق سے پتاچلتا ہے کہ جب شرکا نے مصنوعی طور پرمیٹھا مشروب پیا

جس میں بہت سے پروسیسڈ فوڈز میں پائی جانے والی ایریتھریٹول کی مقدار پائی گئی، تو خون میں کئی دنوں تک نمایاں طورپربلند سطح دیکھی گئی۔یہ ضروری ہے کہ عام طور پر مصنوعی مٹھاس کے طویل مدتی اثرات کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے مزید حفاظتی مطالعات کیے جائیں،اورخاص طورپرایریتھریٹول سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات کی جانچ کی جائے۔بالخصوص ان لوگوں میں

جن میں دل کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہے۔لیکن دیگر ماہرین نے نتائج پرشکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایریتھریٹول کو ممکنہ طور پر نقصان دہ قرار دینے سے پہلے مزیدتحقیق کی ضرورت ہے۔امریکن کالج برائے کارڈیالوجی کے نیوٹریشن اینڈ لائف اسٹائل ورک گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر کیرن ایسپری کا کہنا تھااس وقت، مجھے لگتا ہے کہ اس کی تھوڑی مقدار کا استعمال خواہ وہ کسی پاور بار میں ہو،

جو آپ کھاتے ہیں یا آپ اسے اپنی کافی یاچائے میں ڈالنے کے لیے دانے دار شکل کا استعمال کرتے ہیں یا کبھی کبھار اپنے دلیہ کے ساتھ کھاتے ہیں،تومجھے نہیں لگتا کہ اس وقت اس سے کوئی پریشان کن بات ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مزید مطالعہ کی ضرورت ہے۔کیلوری کنٹرول کونسل کے مطابق ایریتھریٹول 30 سے زیادہ سال سے تجارتی طور پر تیارکیا جارہا ہے اور 50 سے زیادہ ممالک میں

صنعتی مٹھاس کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ ایریتھریٹول کے اس کے مطلوبہ استعمال کی شرائط کے تحت کھانے کے اجزا کے طور پر محفوظ ہونے کی تصدیق انسانی اور جانوروں کی حفاظت کے متعدد مطالعات سے ہوتی ہے۔ان میں مختصراورطویل مدتی خوراک، کثیرنسل کی افزائش اور ٹیراٹولوجی (پیدائشی خرابیوں) کے مطالعے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…