اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بلیک آئوٹ سے خانہ جنگی کا خطرہ

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریٹوریا(این این آئی )جنوبی افریقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بلیک آٹ جاری ہیں جن سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور آسٹریلیا سمیت مغربی ممالک کے سفارتخانوں نے اپنے شہریوں کو کئی دنوں کا کھانا اور پانی ذخیرہ کرنے

کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔سفارتخانوں نے شہریوں کو مزید ہدایت کی کہ طویل بلیک آئوٹ کے دوران چوکنا رہیں۔جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے بجلی کی بدترین قلت کے ردعمل میں 9 فروری کو قومی سطح پر تباہ حالی کا اعلان کیا تھا۔سرکاری ملکیتی توانائی کمپنی ایسکوم انسٹیٹیوٹ لوڈشیڈنگ کے نام پر 12 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔پورے ملک میں مستقل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے رہائشی علاقے، کاروبار، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک لائٹس اور ہوٹلز متاثر ہیں۔بلیک آئو ٹس کی وجہ سے پانی کی فراہمی، انٹرنیٹ تک رسائی، موبائل فون سگنلز، ایندھن کی فراہمی اور رہائشی علاقوں میں سیکیورٹی معاملات اور غذائی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔آسٹریلوی سفارتخانے نے اپنے ہدایت نامے میں کہا کہ لوڈشیڈنگ سے جرائم میں اضافہ ہوگا، مثلا ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں سے لوٹ مار ہوسکتی ہے۔امریکی سفارتخانے نے رواں ماہ اپنے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ تین روز کا راشن اور دیگر اشیا گھر میں رکھیں اور خراب نہ ہونے والا کھانا، فی شخص تین لیٹر پانی، ادویات اور طبی سامان بھی ذخیرہ کریں۔امریکا کے اوورسیز سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل کے ساتھ ایسکوم اور جنوبی افریقی حکام کی ملاقات بھی ہوئی۔ایسکوم کا کہنا ہے کہ پاور گرڈ کو بند کرکے دوبارہ چلانے میں 6 سے 14 دن لگیں گے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ اگر مکمل طور پر بجلی بند کر دی گئی تو بڑے پیمانے پر لوٹ مار شروع ہوجائے گی، خانہ جنگی بھی ہوسکتی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…