لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 16مارچ تک توسیع کر دی ۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی ۔ہارون یوسف اور طاہر نقوی نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی سے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ہارون یوسف اور طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کر دی۔اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے۔