اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست 6مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی

درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئیر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے، انہوں نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئیاعلی عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔مریم نواز نے اپنے خطاب کے ذریعے اعلی عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت مریم نواز کو عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کے لیے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے کیسز کو 6تاریخ کے لیے رکھا ہے، اس کیس کو بھی اسی دن سنیں گے۔ عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کردیا ۔مقامی وکیل نے رانا ثنااللہ ،اعظم نذیر تارڑ ،طلال چوہدری سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…