ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

دانت صاف کرنے کے قابل ہونے پر خوشی ملی‘ ہولناک حادثے کے بعد رشبھ پنت کی ریکوری جاری

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

ممبئی ( این این آئی) دسمبر 2022ء میں ایک ہولناک کار حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت صحت یابی کی طرف گامزن ہے۔30دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر حادثہ پیش آیا تھا، ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد رشبھ کی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

اس حادثے کو 2 مہینے گزرجانے کے بعد رشبھ بھی آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔دوسری جانب خدشہ ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر 2023 میں کرکٹ سے دور رہیں گے لیکن ساتھ ہی رشبھ پنت نے امید ظاہر کی ہے کہ خدا کے کرم اور میڈیکل ٹیم کے تعاون سے میں بہت جلد مکمل طور پر فٹ ہو جایوں گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا رشبھ پنت مکمل صحت یاب ہوکر رواں سال اکتوبر میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کرسکیں گے؟۔اس حوالے سے سارو گنگولی جو رشبھ پنت کی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلز کی انتظامیہ میں شامل ہیں کا خیال ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کو دوبارہ کھیلنے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔ فروری کے شروع میں پنت نے بیساکھیوں کی مدد سے چلنے کی تصاویر ٹوئٹ کیں، جس میں دیکھا گیا کہ ان کی دائیں ٹانگ پر پٹی موجود ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں رشبھ پنت کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ میرے آس پاس کی ہر چیز زیادہ منفی ہے یا مثبت ، تاہم میں نے ایک نیا نقطہ نظر حاصل کیا ہے کہ میں اب اپنی زندگی کو کس طرح دیکھتا ہوں۔میں ہر اس چھوٹی سے چھوٹی چیز سے لطف اندوز ہورہا ہوں جنہیں ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں نظر انداز کرتے ہیں۔رشبھ پنت نے کہا کہ آج کل ہر کوئی کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے لیکن ہم ان چھوٹی چیزوں سے لطف اندوز ہونا بھول گئے ہیں جو ہمیں ہر ایک دن خوشی دیتی ہیں، خاص طور پر میرے حادثے کے بعد، مجھے اب اپنے دانت صاف کرنے کے قابل ہونے کے ساتھ ہر روز دھوپ میں بیٹھنے میں بھی خوشی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوا ہے کہ ہر روز شکر کرنا بھی ایک نعمت ہے اور یہی وہ سوچ ہے

جسے میں نے اپنے حادثے کے بعد سے اپنایا ہے۔پنت روزانہ فزیو تھراپی کے تین سیشن کراتے ہیں، اس دوران وہ پھل اور جوس کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ دیر دھوپ میں بھی بیٹھتا ہوں اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ میں دوبارہ صحیح طریقے سے

چلنے کے قابل نہ ہو جائوں۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کو کافی مس کررہا ہوں کیوں کہ میری زندگی اسی کے گرد گھومتی ہے، میرا مقصد یہ ہے کہ میں صحتیاب ہوکر کھڑا ہوجائوں اور کرکٹ میں واپسی کروں کیوں کہ وہ مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…