اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مزید تین غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈوین پریٹورییس کے علاوہ افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نجیب اللہ زردان اور نوین الحق نے رپورٹ کردیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 5 میچوں میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم محض ایک فتح اپنے نام کرسکی ہے۔دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔