اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سفارتخانے یو اے ای میں موجود تمام پاکستانیوں کو ویزا ختم ہونے پر ملک چھوڑنے کے احکامات دیے ہیں اگر کوئی پاکستانی کسی دوسرے ملک جانے کا ارادہ رکھتا ہے تو انہیں پہلے سے ویزا حاصل کرنا ہوگا تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ دوسرے ممالک کے ویزا صرف ان پاکستانیوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس درست ایمریٹس آئی ڈی ہے۔اس کیلئے تمام شہریوں کو سفر کرنے سے پہلے یہ بات یقینی بنانا ہو گی کہ ان کے پاکس تمام تر دستاویزات اور ویزا موجود ہوں ، مزید رہنمائی کیلئے یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں ۔