اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلفونک رابطہ ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صورتحال پر مشاورت کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر میاںنوازشریف سے رابطہ کر کے مشاورت کی ہے ۔شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی مشاورت کی ہے ۔