منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دیں ، پاکستان کو پروگرام بحالی کیلئے غیر معمولی صورتحال کا سامنا

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں سخت شرائط کا سامنا،آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی دفعہ سٹاف لیول معاہدے سے پہلے شرائط پر عملدرآمد کا کہا جا رہا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جمعہ تک متوقع ہے، پیشگی شرائط پوری کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا

۔نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدہ کیلئے پاکستان پر مزید 4 شرائط کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کرنا ہوگی، سرچارج 4 ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنا ہوگا۔ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ 4 ماہ کیلئے سرچارج عائد کرنے کیلئے تیار ہے لیکن آئی ایم ایف سرچارج مستقل بنیادوں پر عائد کرنے کیلئے بضد ہے۔ ایف بی آر نے 177ارب روپے مالیت کے اضافی ٹیکسز سے متعلق وضاحت بھی کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت شرح سود میں 2 سے ڈھائی فیصد تک اضافہ متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعرات کی شام اہم مذاکرات کا امکان ہے، پاکستانی حکام پالیسی ریٹ میں اضافے اور بجلی سرچارج سے متعلق بریفنگ دیں گے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے 3 سے 4 ہفتے بعد آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس متوقع ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے 177 ارب روپے کے منی بجٹ سے متعلق وضاحتی سرکلر بھی جاری کردیا، اسٹینڈرڈ جی ایس ٹی ریٹ 17 سے بڑھاکر 18 فیصد کردیا گیا، اضافی جی ایس ٹی کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹ پر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کا مقصد مالیاتی خسارے پر قابو پانا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…