پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

موقع ملا تو آئی پی ایل میں ضرور کام کروں گی،زینب عباس

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی معروف پریزینٹر زینب عباس نے کہا ہے کہ موقع ملا تو آئی پی ایل میں ضرور کام کروں گی۔حال ہی میں یوٹیوب پر دئیے انٹرویو میں زینب نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ آئی پی ایل میں کام ضرور کریں گی۔

زینب عباس نے کہا میرا نہیں خیال کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کام کو لے کر سیاست آنی چاہیے، خاص طور پر کھیل کے شعبے میں سیاست بالکل نہیں رکاوٹ بننی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کھیل ہمارے درمیان فاصلے کو ختم کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔زینب نے کہا کہ ہم صرف عالمی ایونٹس جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹس یا ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں، ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھنے کی ضرورت ہے۔آئی پی ایل سے متعلق سوال کیا گیا تو زینب نے کہا میرا خیال ہے کہ کام کو صرف کام کے طور پر لینا چاہیے، اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور آئی پی ایل میں جا کر کام کروں گی۔پاکستانی پریزینٹر نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کام کے تعلقات دوبارہ شروع ہوں گے، بھارت یہاں آئے اور ہم وہاں کرکٹ کھیلنے جائیں۔واضح رہے کہ زینب آئی سی سی کے متعدد ٹورنامنٹس میں بطور پریزینٹر کام کر چکی ہیں، انہوں نے دنیا کی مختلف لیگز میں بطور پریزینٹر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…