پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی ، قیادت کیخلاف کاروائی کا اعلان

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے جو ڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا جس کے باعث جو ڈیشل کمپلیکس پر سکیورٹی انتظامات درہم برہم ہوگئے ، پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا ، سکیورٹی اہلکار کارکنوں کو روکنے میں ناکام ، عمران خان کو کمرہ عدالت کے اندر لے جانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا اور بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوگئے، جی 11 جوڈیشل کمپلیکس پر سکیورٹی کے انتظامات درہم برہم ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔سکیورٹی اہلکار کارکنوں کو روکنے میں ناکامرہے جس کے باعث عمران خان کو کمرہ عدالت کے اندر لے جانے میں دشواری کا سامنا رہا۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل عمران خان نے طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کرکے بذریعہ موٹروے جانیکا فیصلہ کیا گیا۔متعدد بار طلبی اور بار بار استثنیٰ مانگنے کے بعد عدالت کے حکم پر عمران خان نے پیش ہونیکا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہاکہ مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ترجمان کے مطابق احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران اگر یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…